صدر آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

08-24-2024

(لاہور نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ساتھ تھے، صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ، انجینئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔