ویزا نہ ملنے پر پاکستانی سنوکر ٹیمیں بھارت نہ جا سکیں
08-24-2024
(لاہور نیوز) ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستانی سنوکر ٹیمیں بھارت نہ جا سکیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق 24سے31اگست تک بنگلور میں ورلڈ انڈر17اور انڈر 21 ورلڈچمپئن شپ شیڈول ہے، پاکستان سے ورلڈ سنوکر چمپئن شپ کےلیے3کھلاڑیوں سمیت5رکنی ٹیم کو بھارت جانا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارت نےسنوکر فیڈریشن کو بھارت جانے کی اجازت دی تھی،پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسویسی ایشن کا بھارتی رویے پر شدید ردعمل پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن نےورلڈ چمپئن شپ کےلیےویزہ نہ دینےپر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔