امتحانات کی ڈیوٹی سے غائب اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
08-24-2024
(لاہور نیوز) اساتذہ کے لئے اب امتحانات میں ڈیوٹی سے انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔
امتحانات کی ڈیوٹی سے غائب اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور تعلیمی بورڈ کو 56 کے قریب اساتذہ نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا، مذکورہ اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے ایجوکیشن اتھارٹی کو کارروائی کی سفارش کر دی، ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 56 اساتذہ کو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا، مذکورہ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔