26 تا 29 اگست پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

08-24-2024

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 26 سے 29 اگست کے دوران پنجاب اور سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں مختصر دورانیے میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے پوٹھوہار ریجن، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں 26 سے 29 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ الرٹ کے مطابق ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان کے ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔