شہر میں ہر طرف مہنگائی کا راج ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول
08-24-2024
(لاہور نیوز) شہر میں ہر طرف مہنگائی کا راج ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں۔
مارکیٹ میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، پیاز170 روپے کلو، ٹماٹر 160 روپے، لہسن چائنہ 600 روپے، ادرک چائنہ 650 روپے، لیموں دیسی 680 روپے، کریلے200 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مہنگے پھل سستے نہ ہو سکے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 پھل مزید مہنگے ہو گئے، کیلا درجہ اول 220 روپے درجن، آڑو 350 روپے کلو، آم چونسہ 350 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی دگنا سے بھی تجاوز کر چکی ہے، پہلے ایک ہزار روپے میں کئی اشیاء خرید لیتے تھے لیکن آج ایک ہزار میں صرف ایک دو چیزیں ہی خرید سکتے ہیں۔ ادھر برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے کلو پر برقرار ہے، فارمی انڈے مزید 1 روپیہ بڑھ کر 301 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔