اے ڈی بی کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی ترسیلات زر بارے رپورٹ جاری

08-24-2024

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی ترسیلات زر بارے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں اے ڈی بی نے ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا اہم ستون قرار دیا ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا میں پاکستان کی ترسیلات زر 19.8 فیصد اضافے سے 31.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ترسیلات زر غربت میں کمی اور زرمبادلہ بڑھانے کا کلیدی ذریعہ ہیں۔ رپورٹ میں اے ڈی بی نے سمندر پار پاکستانیوں کو مزید ترغیبات دینے کی سفارش کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحرانوں اور اتار چڑھاؤ کے دوران ترسیلات زر پر انحصار ممکن ہے، پالیسی اقدامات ترسیلات زر کو سرمایہ کاری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے سے معیشت کی پیداواری صلاحیت اور معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو گا، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، ترسیلات زر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔