پنجاب: کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر1 کروڑ روپے مقرر

08-24-2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کر دی گئی ، مطلوب ڈاکوؤں میں شاہد ولد کمال، مجیب ولد امان اللہ، وہاب ولد امان اللہ، غنی ولد علی بخش شامل ہیں ۔ مطلوب ڈاکوؤں میں احمر عرف شوبی ولد رسول، احمد ولد رسول، عطاء اللہ ولد اللہ دتہ، سبز علی ولد اللہ دتہ، قبول ولد میوہ ، میرا ولد حضوری، دریجن عرف دادو، گورا ولد حسین، ثناء اللہ ولد جھانگل، تنویر عرف دودھر اور راہب شر شامل ہیں ۔ جاری فہرست میں عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مورزادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم اور صداری ولد مراد مطلوب ڈاکوؤں میں شامل ہیں ، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔