سینیٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی اپوزیشن میں بیٹھک سے نمبر گیم تبدیل
08-24-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اتحاد سے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہو گئے۔
سینیٹ میں جے یو آئی ف کی اپوزیشن میں بیٹھک سے نمبر گیم تبدیل ہو گئی ہے جس کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کے نمبر 59 رہ گئے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نمبر 21 سے بڑھ کر 26 ہو گئے۔ آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ میں 64 ارکان کی حمایت درکار ہو گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں قانون سازی سے متعلق حکمت عملی اپنائیں گی، دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی۔