جو کمبی نیشن ہم نے بنایا تھا اس طرح کی وکٹ نہیں بن سکی: اظہر محمود

08-24-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ جو کمبی نیشن ہم نے بنایا تھا اس طرح کی وکٹ نہیں بن سکی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سپنر نہ کھلانے کی وجہ پچ پر گھاس تھی، 3 گھنٹے دھوپ نہیں نکلی اس وجہ سے پچ تبدیل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے چوتھے روز ہم جلد وکٹ لیتے ہیں تو میچ بن سکتا ہے، شاہین نے ردھم نہیں پکڑا، مزید بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، خرم شہزاد نے بہترین باؤلنگ کی۔