ارشد ندیم ایک بار پھر کراچی جانے کیلئے تیار،اولپمک چیمپئن شہر قائد کب جائیں گے؟جانئے

08-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کو جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم ایک مرتبہ پھر کراچی کا رخ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 40 برس کے بعد پاکستان کواولمپک گولڈ میڈل دلوانے والے 27 سالہ ارشد ندیم پیر 26 اگست کو نجی بینک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر ان کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا، وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ قبل ازیں عظیم فتح کے بعد جشن آزادی کے موقع پر کراچی آنے والے اولمپئن نے بانی پاکستان کے مزار پر بھی حاضری دی تھی جبکہ ارشد ندیم کو کروڑوں روپے کے انعامات سے نوازا گیا تھا۔