وزیر داخلہ محسن نقوی زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے
08-23-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں عیادت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی فرداً فرداً تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا، محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کے عزم اور حوصلے کو سراہتا ہوں، اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب، آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔