عامر خان کے ملین پاونڈ ڈوب گئے،پاکستانی نژادباکسر مالی مشکلات کا شکار

08-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملین پاونڈز ڈوبنے پر بولٹن میں اپنا شادی ہال فروخت پر لگا دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق باکسر عامر خان نے ’’ایکس‘‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں اپنا شادی ہال 12.5 ملین پاونڈز میں فروخت کر رہا ہوں، چار منزلہ ہال میں تین فلور جبکہ تقریبات کے لیے ایک چھت بھی موجود ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’ہال کے سامنے اور پیچھے پارکنگ بھی دستیاب ہیں جہاں تقریباً 200 گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں‘‘۔عامر خان کا لگژری ویڈنگ وینیو انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع ہے جسے انہوں نے 11.5 ملین پاونڈز میں خریدا تھا۔ ویڈنگ وینیو میں 3 ماہ قبل پہلی مرتبہ شادی کی تقریب ہوئی تھی مگر ویڈنگ وینیو اچھی جگہ پر نہ ہونے کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل نہ کر سکا اور ملین پاونڈز ڈوب گئے۔اسکے ساتھ ساتھ، وینیو کے ارد گرد دیگر مسائل کے باعث بھی پروجیکٹ کامیاب نہ ہوسکا۔ شادی ہال کے سامنے اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے رہتے تھے۔