ٹیکنیکل بورڈ تین ماہ سے مستقل چیئرمین سے محروم

08-23-2024

(لاہور نیوز) بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو تین ماہ سے مستقل چیئر مین نہ مل سکا۔

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو تین ماہ بعد بھی مستقل چیئرمین نہ مل سکا جبکہ تین ماہ سے اضافی چارج سے ہی کام چلایا جا رہا ہے، چئیرمین کا اضافی چارج ڈی جی سکل ڈویلپمنٹ وسیمہ عمر کو دیا گیا، وسیمہ عمر کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کے تین ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی جا سکی۔ مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں، ٹیکنیکل کے ملازمین  نے فوری طور پر مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ سابقہ چیئرمین ناظر خان نیازی کو تین ماہ قبل عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔