پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

08-23-2024

(لاہور نیوز) روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا ہے۔