وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

08-23-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر شیر جوانوں کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا، اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ان کا عبرتناک و برا انجام ہو گا، یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔