وزیر اعلی پنجاب کا بڑا اقدام: خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر

08-23-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی۔

مریم نواز شریف کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کے گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا گیا ہے،  وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے خطرناک ڈاکووں اور دہشت گرد کی گرفتاری پر25 لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔