مہنگائی برقرار، سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے

08-23-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار جاری ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے۔

سبزی منڈیوں اور پرچون بازاروں میں مہنگائی کے ڈیرے برقرار ہیں، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے، لہسن چائنہ 600 روپے فی کلو ہے، ادرک چائنہ 720 روپے، لیموں دیسی 680 روپے فی کلو مل رہے، ٹینڈے  دیسی 280 روپے اور کریلے 200 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں، بند گوبھی  250 روپے  اور  گھیا کدو 180  روپے  فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں ہر چیز قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے، مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کہیں دکھائی نہیں دے رہا، عوام کو مہنگائی کا دہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔