سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں پھر سے سیوریج کا پانی داخل ہو گیا

08-23-2024

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک دفعہ پھر سے سیوریج کا پانی داخل ہو گیا، میڈیکل ایمرجنسی کی وارڈ سیوریج کے پانی سے بھر گئی۔

شدید بدبو اور تعفن سے کئی مریضوں کی حالت مزید خراب ہونے لگی، سیوریج کے پائپ بند ہونے سے پانی ایمرجنسی میں داخل ہوا، مریضوں کی ٹیسٹنگ کا عمل بھی بند ہو گیا اور علاج معالجہ رک گیا۔ ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کینٹین میں عوام کی جانب سے گند پھینکنے پر ڈرین بند ہو گئی تھی، ڈرین کو کلیئر کیا جا رہا ہے، ڈرین کیسے بند ہوئی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔