پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ

08-23-2024

(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کا غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ،غیر مسلم طلباء کی سکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔

سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم غیرمسلم طلباوطالبات کی بھی سنی گئی، حکومت پنجاب نے غیرمسلم طلبا کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرمسلم طلبا کی سکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائیگا۔ ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو لاکھوں روپے کا بجٹ دیا جائیگا۔ غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائیگا۔ ہرتحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔