5 سالہ فجر کا قتل، اہم انکشافات سامنے آگئے

08-23-2024

(لاہور نیوز) 5 سالہ فجر کے قتل کا معاملہ، بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پھر لاش جنگل میں پھینک دی ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو جنگلی جانوروں نے نوچ ڈالا وہاں سے بچی کی ہڈیاں پولیس کو ملی ہیں، بچی کو اغواء کرنے والا ملزم کاشف زینب کیس کی طرح بچی کو تلاش بھی کرتا رہا ۔ لواحقین نے بتایا کہ ملزم کاشف فجر کے گھر کے سامنے رہتا تھا اور بچی کے والد راشد کا بہترین دوست تھا، راشد نے ملزم کو کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے ادھار بھی دے رکھے تھے، ملزم کاشف فجر کے باپ سے تاوان کی رقم کا مطالبہ بھی کرتا رہا۔ ملزم کاشف نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ  بچی کو 10 اگست کی شام کو اغوا کیا اور اسی روز قتل کر دیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فجر کے کپڑے اور سر کے بال پولیس نے برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دیئے، بچی کی ہڈیاں سر کے بال اور خون آلود کپڑے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر لئے، ملزم کاشف رضا بچی کے والد کا قریبی دوست تھا، تاوان کیلئے بچی کو اغوا کیا ۔