برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی، 7روپے سستا ہو گیا

08-23-2024

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

برائلر گوشت 7 روپے سستا ہو کر 577 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ ادھر انڈوں کی فی درجن قیمت میں آج بھی ایک روپیہ اضافہ ہوا، فی درجن انڈے 300 روپے کے ہو گئے۔