چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت علی ہجویریؒ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

08-23-2024

(لاہور نیوز) چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا۔

ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق 5 ڈی ایس پیز، 111 ٹریفک انسپکٹرز اور 9 سو وارڈنز فرائض انجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 15 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے، عزاداروں اور زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے 7 پارکنگ سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، لائسنس دار اور متولیان کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سے ملاقات کی، ملاقات میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ منتظمین اور امن کمیٹیوں کی مشاورت سے غیر ضروری طور پر کسی راستے کو بند نہیں کیا جائیگا، حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، چہلم کے موقع پر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں گے، امن و امان کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔