ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کے معید بلوچ نے ایک اور میڈل جیت لیا

08-23-2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کے معید بلوچ نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا۔

چوتھے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز وینزویلا کے شہر کیراکس میں جاری ہیں۔ پاکستان کے معید بلوچ نے جمعرات کو 200 میٹر دوڑ میں سلور میڈل حاصل کیا۔انہوں نے فاصلہ 21 عشاریہ 72 سیکنڈز میں طے کیا۔ وینزویلا کے ایتھلیٹ نے 21 عشاریہ 69 کی ٹائمنگ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ معید بلوچ اس سے قبل ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔