مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ: پاکستان کی ایمان خان نے گولڈ میڈل جیت لیا
08-22-2024
(لاہور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان کی ایمان خان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایمان خان نے سینئر ویمن فلائی ویٹ 56.7 کلوگرام کیٹگری میں قازقستان کی دینارا آیاپووا کو ناک آؤٹ کیا،ایمان خان نے دینارا آیاپووا کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح حاصل کی، ایمان خان نے پاکستان کے لئے دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی بانو بٹ ویمن کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔