کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس ٹیم پر راکٹوں سے حملہ ، 11 اہلکار شہید

08-22-2024

(لاہور نیوزز) کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس قافلے پر راکٹ لانچر سے بڑا حملہ کر کے 11 جوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا، حملے میں 11 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے چھٹی سے وآپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کر دیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ ہو گئیں، واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا جبکہ نفری کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کر رہے ہیں۔