حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دیدی

08-22-2024

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے دوران آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی جبکہ چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت میں 15 دن کی توسیع بھی منظور کی گئی۔چینی برآمد کی اجازت کی مدت 45 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے۔  ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی افغانستان برآمد کرنے کی صورت میں رقم پیشگی وصول کی جائےگی، افغانستان سے رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے لی جائے گی۔