لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات جاری
08-22-2024
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔آج مطالعہ پاکستان کا پیپر لیا گیا۔دوسرے سالانہ امتحان میں 46 ہزار امیدوار پیپر دے رہے ہیں۔ امتحان کیلئے 70امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ۔ امتحانی سنٹرز میں 554 سینئر سٹاف ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہے۔