طلباء کے جینز اور پینٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی

08-22-2024

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے لڑکیوں کے جینز پینٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق میل سٹوڈنٹس ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے ، انٹرمیڈیٹ کے تمام سٹوڈنٹس یونیفارم لازمی پہنیں گے۔ تمام طلباء یونیورسٹی آئی ڈی کارڈ کلاس رومز اور یونیورسٹی کی حدود میں لازمی پہنیں گے وگرنہ  ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہو گا۔ طلبا کی جانب سے انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراضات اور تحفظات کی بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں ایسی ہدایات نہیں ہے۔