معروف لکھاری اوریا مقبول جان گرفتار،4روز ریمانڈ منظور
08-22-2024
(ویب ڈیسک) رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کو ایف آئی نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا، اوریا مقبول جان کو گلبرگ سائبر کرائم کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔ اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے، اوریا مقبول جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں ایف آئی آر کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں،عدالت نےاوریا مقبول جان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے اور عدالت نے ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب اوریا مقبول جان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے ۔