سکول سربراہان کی نا اہلی، فیک انرولمنٹ میں اضافہ ہونے لگا
08-22-2024
(لاہور نیوز) سکول سربراہان کی نااہلی کے باعث فیک انرولمنٹ میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
سکول سربراہان کی نا اہلی،فیک انرولمنٹ میں اضافہ ہونے لگا، سکولوں میں 60 فیصد بچے ڈوبلیکٹ اور غیرتصدیق شدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈیٹاء کی درستگی کا حکم دے دیا۔ بیشتر سکولوں میں ایک طالبعلم کے نام دو دو بار شامل کیے گئے ہیں، کچھ سکولوں میں ایک طالبعلم کا نام دوسرے سکول یا ڈسٹرکٹ میں درج ہے، محکمہ تعلیم نے فوری طور پر ڈوبلیکیٹ نام خارج کرنے کا حکم دیا۔ بعض سکولوں میں طالبعلم میل یا فی میل کا خانہ پر نہیں کیا گیا۔غلط اندراج کے باعث گرلز اور بوائز سکولوں میں بچوں کی تعداد میں فرق ہے جبکہ سکولز کو 31 اگست تک نئی یونین کونسلز کے مطابق انرولمنٹ کی تصدیق کا حکم دیدیا ہے، غیر تصدیق شدہ انرلمنٹ کو خارج نہ کیا گیا تو سکول سربراہان کیخلاف کاروائی ہو گی۔