روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

08-22-2024

(لاہور نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر امریکی ڈالر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔