معیشت استحکام کی جانب گامزن، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا: وزیر خزانہ

08-22-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

بونا- راست کنیکٹیویٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میرے لئے اس تقریب میں شرکت مسرت کا باعث ہے، بونا -راست کنیکٹیویٹی منصوبہ ایک احسن اقدام ہے، بونا -راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے، توانائی کے شعبے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں، ہمارا ڈیجیٹل اکانومی کی جانب بڑھنا خوش آئند ہے۔