لاہور کے میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
08-22-2024
(لاہور نیوز) گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر کا لباس پہن کر ہسپتال میں گھوم رہا تھا، مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لی جس پر ملزم نے جعلی ڈگری پیش کی۔ دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور ڈاکٹر نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ انچارج چوکی میو ہسپتال کے مطابق ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔