پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس 27 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

08-22-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 27 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء تحریری جواب پر دلائل دیں گے۔