‏پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

08-22-2024

(لاہور نیوز) ‏پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

‏درخواست شہری  کی طرف سے  اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی اور ‏درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ‏پنجاب میں دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ‏ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے ‏عدالت سے استدعا کی ہے کہ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور ‏پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔