سکول کی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا اوباش گرفتار

08-22-2024

(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے ہراسمنٹ کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ والٹن پیر کالونی میں ایک اوباش سکول آنے  جانے والی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا ہے۔ ڈولفن سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر کو والٹن پیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق  سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بچیوں سے نازیبا حرکات کررہا ہے، ملزم کو پکڑ کر تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی ہوگی۔