قیمتی طوطے چرا کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

08-22-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے لیل گاؤں سے 15 لاکھ مالیت کے طوطے چوری کرکے فرار ہونے والے 2 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قیمتی طوطے چوری کرنے والے ملزمان کو نشتر کالونی پولیس نے دوران پٹرولنگ آشیانہ روڈ سے پکڑا۔ ملزمان کو مشکوک جان کر اعظم چوک میں روک  کر ان سے باز پرس  کی گئی تو ان کے قبضے سے 15 لاکھ مالیت کے 3 طوطے برآمد ہوئے۔ ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز 5 لیل گاؤں میں  دکان کی دیوار توڑ کر قیمتی طوطے چرائے تھے اور فرار ہوگئے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق قیمتی طوطے مالک کے حوالے کردیے گئے ہیں جب کہ ملزمان کاشف اور عظیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش  کی جارہی ہے۔