اے این ایف نے 61 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی، 6 ملزمان زیرحراست

08-22-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 61 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن میں 46 کلو 620 گرام چرس، 14.4 کلو گرام افیون، 210 گرام آئس اور 200 نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔