گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 کیسز رپورٹ
08-22-2024
(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار تھم نہ سکے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 29 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 288 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں لاہور سے 3، راولپنڈی سے 2 اور شیخوپورہ سے ڈینگی کا 1 کیس رپورٹ ہوا۔