پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی

08-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

سینئر رہنما اعظم سواتی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اعظم سواتی نے مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔ اس حوالے سے بیرسٹرگوہر نے کہا پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہو گا، 8ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکا ہے۔