پنجاب میں پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

08-22-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔

سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے  کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز ، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہے گا۔ مراسلہ سی سی پی او لاہور،آر پی او،  سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز ، سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو امن و امان ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ صرف مجاز افسران سی پی اوز ،ایس ایس پیز اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ہمراہ مسلح پولیسں گارڈز رکھنے کے مجاز ہوں گے۔