فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' اگلے ماہ بھارت میں ریلیز ہوگی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

08-22-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' اب بھارتی سنیما گھروں میں رنگ جمانے کو تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر ہیرو فواد خان کے چاہنے والے 20 ستمبر کو سنیما گھروں میں اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم دیکھ سکیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم بھارت کے زی سٹوڈیو میں ریلیز کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں اس فلم کو پیش کیا گیا تھا اور فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔ بھارت میں بھی اس فلم کی نمائش ہونی تھی لیکن ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملک میں پاکستانی فلم کو نمائش کیلئے روک دیا گیا تھا۔