پنڈی ٹیسٹ، بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر پر آؤٹ
08-22-2024
(ویب ڈیسک ) بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم محض دو گیندوں کا سامنا کر سکے اور وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 53 ٹیسٹ کی 95 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں جن میں سے 7 ڈَک ملک سے باہر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں ہوئے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے ہیں۔