اداکارہ نادیہ افگن کا مستقبل میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

08-21-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے مستقبل میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق نادیہ افگن نے ایک مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔میزبان نے نادیہ افگن سے سوال کیا کہ آپ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کس کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتیں؟ سوال کا جواب دینے سے قبل نادیہ افگن نے کہا کہ مجھ سے جب بھی کسی شو میں اس طرح کا کوئی سوال کیا جاتا ہے تو میں فوری  بلاجھجک جواب دیتی ہوں جس پر مجھ سے سینئر اداکارائیں کہتی ہیں کہ ایسے جواب دینے سے گریز کیا کرو۔ اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی خلیل صاحب کے ساتھ کام نہیں کیا اور نہ ہی کبھی مستقبل میں اُن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔