سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

08-21-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے حکومت پنجاب کی ہدایات پر سیکیورٹی پر تعینات نفری واپس بلا  لی گئی ہے۔ جاوید اقبال کو ٹریفک پولیس کا ایک پائلٹ، سیکورٹی کے لیے ایک گاڑی اور چار پولیس اہلکار فراہم کیے گئے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے فوری تمام نفری واپس منگوا کر پولیس لائنز رپورٹ کروا دی گئی۔