سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے ،ایپلی کیشن بھی لانچ

08-21-2024

(لاہور نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے، مانیٹرنگ کیلئے کارکردگی ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ کیلئے کارکردگی ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔تمام سکول سربراہان کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ سکول سربراہان ایپ میں ادارے کی لوکیشن ٹیگ کریں گے۔لوکیشن کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیل میں سکول کو کسی بھی وقت چیک کرسکیں گے۔ ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر سکول سربراہان تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کو اپ لوڈ کریں گے۔خراب کارکردگی پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔