پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

08-21-2024

لاہور نیوز) حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہو گا۔ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گ۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کر دی گئی۔