عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

08-21-2024

(ویب ڈیسک) مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2512ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے جب کہ مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا،جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کےمطابق اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہو گئی۔