پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی

08-21-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کو 19ویں گریڈ میں ترقی دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ایکٹنگ بیس 19 گریڈ افسروں کا گریڈ 19 ریگولر کر دیا گیا، متعدد 18 ویں گریڈ کے افسروں کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دیدی گئی، 19 ویں گریڈ میں ریگولر ہونے والے افسروں میں علی اعجاز، عمر عباس، فرحان فاروق، محمد نعمان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گریڈ 19 میں ریگولر ہونے والے افسروں میں لبنیٰ نذیر، رعانا حمید و دیگر شامل ہیں، 18 ویں سے 19 ویں گریڈ میں ترقی پانے والے افسروں میں سدرا سلیم، صبا اصغر، احمد عثمان، محمد عثمان و دیگر شامل ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسروں کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔