وزیر خزانہ نے آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آنے کی امید ظاہر کردی

08-21-2024

(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ امید ہے ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ،امید ہے کہ ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔